Pointing The Political Problems And Investigating The Solutions.

سیاسی مسائل کی نشان دہی اور ان کے حل کی تلاش

Pointing The Political Problems And Investigating The Solutions.

Initial Understanding

If we study the nature, it is observed that no individual human is endowed with perfect intelligence, basically nobody is free from deficiencies, Hence, it is not possible to take one individual’s or a particular group’s understanding to establish a stable societal system and if it is attempted and established it will not have longevity because of the inherent instability and this is the main reason for the lack of a practical and successful system. If we were to look at the history of Pakistan this fact is portrayed very clearly that the systems being installed were the works of a few individuals or powerful factions, serving their direct interests and the result of those efforts is before us today. We have also had one individual who tried to gather all powerful factions and achieved some kind of consensus on a system, which we know as the 1973 constitution. Although it was accepted under a united banner, the tragedy struck when the time came to implement it, it was the incompetence, greediness, and fear that spun the system into disarray; violating it before it could be established and made stable. This violation and destruction were also because of personality ‘worship’. The second reason for violation and destruction was the unclear wording which resulted in different interpretations. The third fundamental cause of violation and destruction was the concentration of power in one place. Fourthly, it was the incompetence of people put in charge of implementation. As well as the above-mentioned reasons the root cause was the aim or objective of the constitution. I will now try to explain in greater detail the above-mentioned causes to impart a clearer understanding.

Personality Dependence

IIf we delve into history just a little, we find that whenever constitution matters were written it was an effort by a few individuals and their foremost concerns were their own needs and benefits, in other words when those having the authority attempt to construct a system, obviously they would want to concentrate the power in that system to their own roles or posts so that they should not be held accountable. Hence if Law is applied to bring them to account, they would try to utilize the vested power to free themselves of any obligations of accountability under the Law. It is a fact that the Constitution lacks clear principles and contradicting laws which leads all constitution-related discussions of accountability leads to more confusion.

Usage Of Inexplicit Wordings

Just think for a moment we have a constitution which claims Urdu to be the national language and yet this very document of utmost national importance is written in English! This is a contradiction that makes a mockery of any serious intentions and integrity in solving national power structure problems, if this obvious simple fact is ignored then it makes one wonder what other problems are incorporated in this document. The wording used is foreign and it does not have clear explicit meanings, thus is open to many interpretations and thereby manipulations to suit different needs at different times. Further, the interpretation of this document has been handed to selected individuals of a faction of society, namely the Judiciary. You can call this ineptness or conspiracy; in any case, the results are clear for all to see. Firstly, you had the Judiciary offering all sorts of interpretations and due to media now a strange phenomenon has taken hold where everyone is doing it and condemning each other’s interpretations as incorrect. Thus, with the blessings of those who wrote it and those who interpreted it, today our constitution has become nothing but a joke. If you listen to any discussion on the Constitution, you will conclude that nothing seems to be right.

Analyzing these strange circumstances leads only to two conclusions which are that either the formulators had no in-depth understanding of the wording or that it was the result of a conspiracy to enable those people who are in authority to rule according to their own interpretations and to defy the power to another party to declare their interpretation as wrong and thus remain in power. A little pondering will show that this game has been happening right from inception and it is nothing new. As far as the Army is concerned, they have their guns which can be used at any stage to take over without much trouble. Where the constitution is unclear then control remains with the power whether it be wealth or grouping.

Concentration Of Authority In One Place

Authority is a trap that grips everyone because everyone holds a wish to have authority over others, however if free from cronyism, then the results depend on the intentions and ability of the person exercising the authority. In my view, we should now have a good understanding of our leaders, their intentions, and their competence. In Pakistan, the quarrels over authority and its division and distribution commenced from day one resulting in a variety of new and ever-changing constitutions. When we finished with the constitution, we delved ourselves into the thick jungles of amendments to it. You can label it as the incompetence of our leaders or you can label it as a conspiracy of a few leaders to keep power amongst them, either way, the results are clear for all to see. Just a little investigation will reveal that the fight amongst the title holders has always been about the allocation of concentration of authority within the system. Whether the authority remains with the President or the Prime Minister, it remains the same because it is an individual who has it. Both types of systems (Presidential and Parliamentary) are found in the world, and each is successful and disastrous. You will observe that the leaders are right at the front when talking about concentrating on authority but when discussions about the devaluation of authority, may it be the independence of provinces or local bodies, they show their true colors and oppose them.

Competence And Ability

There is no methodology established to assess the competence and ability of people in our system nor have any principles been established which could have helped in raising standards. We are suffering in every profession due to this fact and until we develop a comprehensive method to assess competence and ability in every field, progress is not possible. Until we establish principles, we cannot realistically hope to achieve a positive change. The purpose of this website is to work out, set, and then practice principles to understand if they are practical enough and certain to achieve results. If you wish to practically partake in these efforts, then we welcome you.

The Real Objective Of constitution Making According To History And Current Situation Of Pakistani Politics

If you investigate just a little into the making of our Constitution over the years you can easily reach the core intentions embedded in it. Just study any discussions and arguments on the constitution and you will see only one clear issue and that is the division of power over things. In our history to date all constitutions were made by those in power and their viewpoint is to continue holding on to power and rulership over the people and right from the beginning the purpose of our constitution has been rulership.

Have you not seen that in our country we have a system, and it is operating yet problems and issues of everyday living are not being resolved rather they are mounting heap upon heap? The straightforward answer is that this system was never created to solve problems but to rule. You can see it in front of you that elitists and rulers are continuing in splendor without any reduction of resources, instead, the number of rulers has substantially grown with each day passing. These elitist rulers never experience any problems in satisfying any of their needs from within the same suffering society.

It is a feature of life that when a person holding power makes any laws, by nature he would want or be tempted to keep himself above those laws; this is the same all over the world. If you study systems all over the world, you will see that elitists and rulers seem to be favored by the laws as stated, but despite this reality, some systems still look after the needs of the ordinary citizens and obviously, others are not like our system which is only looking after rulership. In my humble opinion, the root cause of this difference in the systems is the intentions and ability of the ruler.

In my view, if the principles and laws were made by involving all individuals of society then that would be an exemplary system. Let us get together now to make a constitution (principles and laws) for our own political party or organization before entering the race to get power. I am confident that we can set up a practical system that utilizes rulership to attain solutions to our problems.

If you are of a similar opinion, then please join us in formulating a system that would be capable of solving our problems and meeting our needs. This website is such an attempt, and we hope that you will wholeheartedly cooperate with us to make it a success.

سیاسی مسائل کی نشان دہی اور ان کے حل کی تلاش

ابتدائی فہم

فطرت کا مطالعہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ کوئی بھی فرد کامل ذہانت سے مالا مال نہیں ہے، بنیادی طور پر کوئی بھی خامیوں سے پاک نہیں ہے، اس لیے ایک مستحکم معاشرتی نظام کے قیام کے لیے کسی فرد یا خاص طور پر کسی ایک طبقہ کی سمجھ بوجھ سے یہ عمل ممکن نہیں اور اگر زبردستی ایسے نظام کو قائم کیا جاتا ہے تو موروثی عدم استحکام کی وجہ سے اس کا دورانیہ لمبا نہیں ہو سکتا اور ہمارے معاشرے میں عملی اور کامیاب نظام کے فقدان کی بھی یہی وجہ ہے۔ اگر ہم پاکستان کی تاریخ پر نظر ڈالیں تو یہ حقیقت واضح طور پر نظر آ جاتی ہے کہ اسی کمی کی وجہ سے جو نظام بھی نافذ کیا جاتا رہا وہ چند افراد یا طاقتور دھڑوں کی کار ستانی تھی، جو ان کے براہ راست مفادات کی تکمیل کے لیے تھی اور ان کوششوں کا نتیجہ آج ہمارے سامنے ہے۔ ہمارے پاس ایک ایسا فرد بھی رہا ہے جس نے تمام طاقتور دھڑوں کو اکٹھا کرنے اور کسی نظام پر اتفاق رائے حاصل کرنے کی کوشش کی، جسے آج ہم 1973 کے آئین کے نام سے جانتے ہیں۔ اگرچہ اسے ایک متحدہ جھنڈے تلے قبول کیا گیا تھا لیکن جب اس پر عمل درآمد کا وقت آیا تو نااہلی، لالچ اور خوف نے نظام کو درہم برہم کر دیا اور اس کو قائم اور مستحکم کرنے سے پہلے ہی اس کی خلاف ورزیاں شروع کر دی گئیں اور اس کی تباہی کی بنیادی وجہ بھی شخصیت پرستی ہی تھی۔ تباہی کی دوسری وجہ ذو معنی الفاظ تھے جس کے نتیجے میں مختلف تشریحات سامنے آئیں۔ خلاف ورزی اور تباہی کی تیسری بنیادی وجہ طاقت کو ایک جگہ پر مرکوز کرنے کی کوشش تھی اور چوتھی وجہ ان لوگوں کی نااہلی تھی جو عمل درآمد کے ذمہ دار تھے۔ مذکورہ بالا وجوہات کے علاوہ اس کی بنیادی وجہ آئین کے مقصد کا غیر واضع ہونا تھا۔ اب میں تفصیل سے مذکورہ وجوہات کی وضاحت کرنے کی کوشش کروں گا تاکہ ایک واضح فہم حاصل ہو سکے۔

شخصیت پر انحصار

اگر ہم تاریخ کا بغور جائزہ لیں تو پتہ چلتا ہے کہ جب بھی آئین کے معاملات لکھے گئے تو یہ چند افراد کی کوشش تھی اور ان کی اولین فکر ان کی اپنی ضروریات اور فائدے تھے، دوسرے لفظوں میں اقتدار اور اختیارات رکھنے والے جب نظام بنانے کی کوشش کرتے ہیں تو ظاہر ہے وہ اس نظام میں طاقت کو اپنے کردار یا عہدوں پر مرکوز کرتے ہیں اور وہ کبھی بھی احتساب کے قانون کو اپنے اوپر لاگو کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔ وہ اپنے آپ کو قانون کے تحت احتساب کی کسی بھی ذمہ داری سے آزاد کرنے کے لیے مخصوص طاقت کو حاصل کرتے ہیں اور یہ ہماری تاریخ اور موجودہ دورکی ایک تلخ حقیقت ہے۔ آئین میں واضع اصولوں کا فقدان اور قوانین کا آپس میں متصادم ہونا ہے اور اسی کمی کی وجہ سے تمام بحثوں کا مرکز احتساپ کے عمل کو متنازع بنانا ہوتا ہے۔

ذو معنی الفاظ کا استعمال

ذرا سوچئے کہ ہمارا آئین جو اردو کے قومی زبان ہونے کا دعویٰ کرتا ہے مگر اس کے باوجود قومی اہمیت کی یہ دستاویز انگریزی میں لکھی گئی ہے۔ یہ ایک ایسا تضاد ہے جو قومی طاقت کے ڈھانچے کے مسائل کو حل کرنے میں کسی بھی سنجیدہ ارادے اور دیانت کا مذاق اڑائے جانے کے مترادف ہے، اگر اس سادہ سی ناقابل تردید حقیقت کو نظر انداز کر دیا گیا ہے تو پھر اس پر بھی حیرت نہیں ہونی چاہیے کہ اس دستاویز میں اور کیا کیا مسائل پنہا نہیں ہوں گے۔ استعمال شدہ الفاظ غیر ملکی ہیں اور اس کے واضح معنی بھی طے نہیں ہیں جس کی وجہ سے یہ بہت سی تشریحات کے لیے کھلا ہے اور اس طرح مختلف اوقات میں مختلف ضروریات کے مطابق جوڑ توڑ کیئے جاتے رہے ہیں اور کیئے جاتے رہیں گے۔ سونے پر سہاگہ کہ اس دستاویز کی تشریح معاشرے کے ایک گروہ یعنی عدلیہ کو سونپی گئی ہے۔ آپ اسے نااہلی کہیں یا سازش، ہر صورت میں اس کے نتائج سب کے سامنے ہیں۔ پہلے آپ کے پاس صرف عدلیہ ہر طرح کی تاویلیں پیش کرتی تھی مگر اب میڈیا کے آنے سے ایک عجیب و غریب معاملہ سامنے آیا ہے جہاں ہر کوئی اپنی اپنی تشریح کر رہا ہے اور ایک دوسرے کی تشریحات کو غلط قرار دے رہا ہے۔ یوں اسے لکھنے والوں اور اس کی تشریح کرنے والوں کی مہربانیوں سے آج ہمارا آئین ایک مذاق کے سوا کچھ نہیں رہا۔ اگر آپ آئین پر کوئی بھی بحث سنیں گے تو آپ ایسی صورتحال پر پہنچ جائیں گے کہ آپ کو کچھ بھی ٹھیک نہیں لگے گا۔

ان عجیب و غریب حالات کا تجزیہ کرنے سے صرف دو ہی نتائج برآمد ہوتے ہیں کہ یا تو تشکیل دینے والوں کو الفاظ کی گہرائی کی کوئی سمجھ نہیں تھی یا پھر یہ ان لوگوں کی ملی بھگت کا نتیجہ تھا تا کی وہ اپنی مرضی کے کی تشریحات کے مطابق حکومت کرنے کے قابل ہوں اور عدلیہ کے ذریعہ سے دوسرے فریق کی تشریح کو غلط قرار دے سکیں اور خود اقتدار میں طوالت حاصل کرتے رہیں۔ تھوڑا سا مطالعہ ظاہر کرے گا کہ شروع سے پہی ہو رہا ہے اور یہ کوئی نئی بات نہیں ہے. جہاں تک فوج کا تعلق ہے، ان کے پاس اپنی بندوقیں ہیں جو کسی بھی مرحلے پر بغیر کسی پریشانی کے طاقت کا کنٹرول حاصل کرنے کی ضمانت ہیں۔ جہاں آیئن واضع نا ہوتو وہاں کنٹرول حاصل کرنے کے لیئے طاقت ہی کام آتی ہے چاہے وہ گروہ بندی سے حاصل کی گئی ہو یا دولت سے۔

طاقت کو ایک جگہ مرکوز کرنا

ذرا سوچئے کہ ہمارا آئین جو اردو کے قومی زبان ہونے کا دعویٰ کرتا ہے مگر اس کے باوجود قومی اہمیت کی یہ دستاویز انگریزی میں لکھی گئی ہے۔ یہ ایک ایسا تضاد ہے جو قومی طاقت کے ڈھانچے کے مسائل کو حل کرنے میں کسی بھی سنجیدہ ارادے اور دیانت کا مذاق اڑائے جانے کے مترادف ہے، اگر اس سادہ سی ناقابل تردید حقیقت کو نظر انداز کر دیا گیا ہے تو پھر اس پر بھی حیرت نہیں ہونی چاہیے کہ اس دستاویز میں اور کیا کیا مسائل پنہا نہیں ہوں گے۔ استعمال شدہ الفاظ غیر ملکی ہیں اور اس کے واضح معنی بھی طے نہیں ہیں جس کی وجہ سے یہ بہت سی تشریحات کے لیے کھلا ہے اور اس طرح مختلف اوقات میں مختلف ضروریات کے مطابق جوڑ توڑ کیئے جاتے رہے ہیں اور کیئے جاتے رہیں گے۔ سونے پر سہاگہ کہ اس دستاویز کی تشریح معاشرے کے ایک گروہ یعنی عدلیہ کو سونپی گئی ہے۔ آپ اسے نااہلی کہیں یا سازش، ہر صورت میں اس کے نتائج سب کے سامنے ہیں۔ پہلے آپ کے پاس صرف عدلیہ ہر طرح کی تاویلیں پیش کرتی تھی مگر اب میڈیا کے آنے سے ایک عجیب و غریب معاملہ سامنے آیا ہے جہاں ہر کوئی اپنی اپنی تشریح کر رہا ہے اور ایک دوسرے کی تشریحات کو غلط قرار دے رہا ہے۔ یوں اسے لکھنے والوں اور اس کی تشریح کرنے والوں کی مہربانیوں سے آج ہمارا آئین ایک مذاق کے سوا کچھ نہیں رہا۔ اگر آپ آئین پر کوئی بھی بحث سنیں گے تو آپ ایسی صورتحال پر پہنچ جائیں گے کہ آپ کو کچھ بھی ٹھیک نہیں لگے گا۔

ان عجیب و غریب حالات کا تجزیہ کرنے سے صرف دو ہی نتائج برآمد ہوتے ہیں کہ یا تو تشکیل دینے والوں کو الفاظ کی گہرائی کی کوئی سمجھ نہیں تھی یا پھر یہ ان لوگوں کی ملی بھگت کا نتیجہ تھا تا کی وہ اپنی مرضی کے کی تشریحات کے مطابق حکومت کرنے کے قابل ہوں اور عدلیہ کے ذریعہ سے دوسرے فریق کی تشریح کو غلط قرار دے سکیں اور خود اقتدار میں طوالت حاصل کرتے رہیں۔ تھوڑا سا مطالعہ ظاہر کرے گا کہ شروع سے پہی ہو رہا ہے اور یہ کوئی نئی بات نہیں ہے. جہاں تک فوج کا تعلق ہے، ان کے پاس اپنی بندوقیں ہیں جو کسی بھی مرحلے پر بغیر کسی پریشانی کے طاقت کا کنٹرول حاصل کرنے کی ضمانت ہیں۔ جہاں آیئن واضع نا ہوتو وہاں کنٹرول حاصل کرنے کے لیئے طاقت ہی کام آتی ہے چاہے وہ گروہ بندی سے حاصل کی گئی ہو یا دولت سے۔

اہلیت اور قابلیت

اہلیت اور قابلیت کا اندازہ لگانے کے لیے کوئی طریقہ کار قائم نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی ایسے اصولوں کو قائم ہونے دیا گیا ہے جس سے معیار قائم کرنے میں مدد مل سکتی ہو اور ہم اسی بات کا خمیازہ آج تک بھگت رہے ہیں۔ یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ اب تک ہمارے پاس ہر پیشے میں اہلیت اور قابلیت کا اندازہ لگانے کا کوئی واضع طریقہ موجود نہیں ہے اور میری سمجھ کے مطابق جب تک ہم سماجی اصول طے نہیں کر لیتے تب تک ہم مثبت تبدیلی کے حصول کی امید نہیں کر سکتے۔ اس ویب سائٹ کا مقصد قابل عمل اصولوں کو متعین کرنا، پھران اصولوں پرخود سے عمل کرکہ ان کے قابل عمل ہونے کو یقینی بنانا ہے تا کہ ان سے نتائج حاصل کرنا یقینی ہوسکے۔ اگر آپ ان کوششوں میں عملی طور پر حصہ لینا چاہتے ہیں تو ہم آپ کو اس میں شمولیت کے لیئے خوش آمدید کہتے ہیں۔

آیئن کو بنانے کا اصل مقصد تاریخ کے تناظر میں

اگر آپ ہمارے آئین کی تخلیق کے بارے میں تھوڑی سی تحقیق کریں تو آپ آسانی سے اس میں موجود بنیادی مقصد تک پہنچ سکتے ہیں۔ آئین پر کسی بھی بحث اور دلائل کا مطالعہ کریں تو آپ کو ایک واضح مسئلہ ضرور نظر آئے گا اور وہ ہے طاقت کی تقسیم۔ ہماری تاریخ میں آج تک تمام آئین اقتدار میں رہنے والوں نے بنائے ہیں اور ان کا نقطہ نظر عوام پر اقتدار اور حکمرانی کو برقرار رکھنا ہے اور شروع سے ہی ہمارے آئین کا مقصد حکمرانی رہا ہے۔

کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ ہمارے ملک میں ایک نظام موجود ہے اور وہ چل بھی رہا ہے پھر بھی ہمارے روزمرہ کے مسائل اور تنازعات حل نہیں ہو رہے بلکہ ان میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے؟ اس کا سادہ اور سیدھا جواب یہ ہے کہ یہ نظام مسائل کے حل کے لیے نہیں بلکہ حکمرانی کے لیے بنایا گیا تھا۔ آپ کے سامنے اب تک یہ حقیقت روز روشن کی طرح عیاں ہونی چاہئے کہ اشرافیہ اور حکمرانوں کی ضرورتیں بغیر کسی کمی کے شان و شوکت سے جاری ہیں بلکہ آئے دن حکمرانوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہوتا جا رہا ہے اور ان اشرافیہ اور حکمرانوں کو اسی مصیبت زدہ معاشرے کے اندر سے اپنی کسی ضرورت کو پورا کرنے میں کبھی کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔

اس دنیا کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ جب کوئی طاقت رکھنے والا شخص کوئی قانون بناتا ہے تو وہ فطرتاً خود کو ان قوانین سے بالاتر رکھنے کے خواہش رکھتا ہےاور یہ اصول پوری دنیا میں ایک ہی طرح کام کرتا ہے۔ اگر آپ دنیا بھر کے نظاموں کا مطالعہ کریں تو آپ دیکھیں گے کہ قانون اشرافیہ اور حکمرانوں کو ہمیشہ فائدہ دیتا نظر آتا ہے جیسا کہ اوپر کہا گیا ہے۔ اس حقیقت کے باوجود ایسے نظام موجود ہیں جو عام شہری کی ضروریات اور آزادیوں کا خیال رکھتے ہیں اور ظاہر ہے کہ ان کے نظام بھی ہمارے نظام سے ملتے جلتے ہیں مگر ہمارے نظام کو چلانے والوں کا مقصد صرف حکمرانی کرنا ہے اور میری عاجزانہ رائے میں اس فرق کی اصل وجہ حکمران کی نیت اور قابلیت ہے۔

میری نظر میں اگر آئین (اصول اور قوانین) کی تخلیق کے عمل میں معاشرے کے تمام افراد کو شامل کر لیا جائے تو ایک مثالی نظام بنانا ممکن ہو سکے گا۔ آئیے ہم مل کر اپنے لیئے آئین بنائیں مگر اقتدار حاصل کرنے کی دوڑ میں شامل ہونے سے پہلے اصول اور قوانین کے قابل عمل ہونےکا یقین کر لیں۔ مجھے یقین ہے کہ ہم یقینی طور پر ایک ایسا اصلاحی اور عملی نظام ترتیب دے سکتے ہیں جو ہمارے مسائل کے حل کے لیے حکمران کو استعمال کر سکے۔

اگر آپ بھی اسی طرح کی رائے رکھتے ہیں تو براہ کرم انتظار کرنے کی بجائے ہمارا ساتھ دیں اور ایسا نظام وضع کرنے میں حصہ لیں جو ہمارے مسائل کو حل کرنے اور ہماری ضروریات کو پورا کرنے کے قابل ہو۔ یہ سائٹ بھی ایسی ہی ایک کاوش ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اس کوشش کو اپنے تعاون سے کامیاب کرنے میں ہماری بھر پور مدد کریں گے۔

Related

متعلقہ